امریکی الیکشن میں مسلم مخالف بیان بازیوں کے دوران اپنے دور اقتدار میں کل پہلی بار مسجد کا دورہ کرنے والے صدر بارک اوباما نے کہاکہ اسلام پر حملہ کرنا تمام مذاہب پر حملہ کرنے جیسا ہے۔
بدھ کے روز بالٹی مور کی مسجد
الرحمٰن کی اسلامک سوسائٹی سے خطاب میں صدر نے کہا کہ اکثر ’’بہت ہی قلیل لوگوں کے فعل‘‘ کا الزام پوری مسلمان برادری پر دھر دیا جاتا ہے، ’’جو بات کسی طور درست نہیں‘‘۔
انہوں نے کہاکہ ’مسلمانوں کی واضح اکثریت پُرامن، محنتی اور محب وطن ہے‘